پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی نے غیر نمونہ اور جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف مہم تیز کردی

10 Feb 2019

omc-from-top-1

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور

میڈیا مینیجر

ہینڈ آوٹ نمبر184

پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی نے غیر نمونہ اور جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف مہم تیز کردی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ٹریفک قواعد وضوابط کے نفاذ میں سرگرم

پرائیویٹ گاڑیوں پہ نیلی بتی لگوانے کی قانون میں کوئی گنجائیش نہیں۔ترجمان پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی

لاہور10فروری:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ٹریفک قواعد وضوابط کے نفاذ لیے غیر نمونہ اور جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف مہم تیز کردی ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ اگلے مرحلے میں پرائیویٹ گاڑیوں پہ سرکاری یا سبز نمبر پلیٹس لگوانے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی جبکہ پرائیویٹ گاڑیوں پہ نیلی بتی لگوانے کی قانون میں کوئی گنجائیش نہیں۔ایسے تمام پرائیویٹ گاڑی مالکان غیرقانونی اشیاء اور شناخت کا استعمال فوری ترک کردیں۔سات روز کی مہلت کے بعد کیمروں اور گراؤنڈ ٹیمز کی مدد سے کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ زحمت اور قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے پرائیویٹ گاڑی مالکان سبز نمبر پلیٹ اور نیلی بتی کا استعمال ترک کردیں۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی قوانین کے نفاذ اور ٹریفک قواعد پر عملدرآمد کیلئے سرگرم ہے۔ہماری اولین ترجیح زندگی، راستوں اور سفر کو محفوظ ترین بنانا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *