پشاور سیف سٹی منصوبے کیلئے خیبر پختونخواہ کے اعلی سطحی وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کادورہ

11 Feb 2019

2-2

پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر۔

ہینڈ آوٹ نمبر 185

پشاور سیف سٹی منصوبے کیلئے خیبر پختونخواہ کے اعلی سطحی وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کادورہ

وفدمیں پراجیکٹ ڈائریکٹر پشاور سیف سٹی سلیم مروت،پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ اور کے پی کے پولیس کے سنیئر افسران شامل

پشاورکو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے تجربے سے مستفید ہوں گے: سربراہ وفدڈی آئی جی سلیم مروت

چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے اتھارٹی بارے بریفنگ دی

پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی پشاور سیف سٹی پراجیکٹ کی تیاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی: ترجمان پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی

لاہور 11فروری:۔۔۔

پشاور سیف سٹی منصوبے پر مشاورت کیلئے خیبر پختونخواہ کے اعلی سطحی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اس حوالے سے وفد میں پراجیکٹ ڈائریکٹر پشاور سیف سٹی ڈی آئی جی سلیم مروت،پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ اور کے پی کے پولیس کے سنیئر افسران شامل تھے ۔وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے اتھارٹی بارے بریفنگ دی اس موقع پر وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر، ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیااس کے علاوہ وفدکوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بھی بتایا گیا۔سربراہ وفد پراجیکٹ ڈائریکٹر پشاور سیف سٹی ڈی آئی جی سلیم مروت کا کہنا تھا کہ پشاورکو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے تجربے سے مستفید ہوں گے۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہناتھاکہ پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی پشاور سیف سٹی پراجیکٹ کی تیاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اس حوالے سے جلد پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی تکنیکی ٹیم پشاور سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے دورہ کرے گی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کوئٹہ اور کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے بھی تکنیکی راہنمائی فراہم کر چکی ہے

 

 

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *