دس رکنی زیرتربیت ایڈیشنل سیشن کورٹ ججز کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ

20 Mar 2019

8

بہ تسلیمات میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر

ہینڈآوٹ نمبر202 

دس رکنی زیرتربیت ایڈیشنل سیشن کورٹ ججز کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ

چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان کی بریفنگ

،ججزکی سیف سٹی افسران و عملے کی تعریف

پراجیکٹ کے ڈیجیٹل شواہد سے عدالت کو مدد مل رہی ہے:

شرکاء وفد سیف سٹیز افسران وٹیم قابل ستائش ہیں جن کی وجہ سے ہم خود کو محفوظ سمجھتے ہیں:شرکاء وفد

لاہور20مارچ:۔۔۔

10رکنی زیرتربیت ایڈیشنل سیشن کورٹ ججز کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔دورے کے موقع پر وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیزا تھارٹی اکبر ناصر خان نے پراجیکٹ بارے تفیصلی بریفنگ دی۔ زیرتربیت ایڈیشنل سیشن کورٹ ججزکے وفد کوپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا اس موقع پر وفد نے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر میں ٹریفک کنٹرول کا جائزہ لیا۔وفد کے شرکاء کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پراجیکٹ کے ڈیجیٹل شواہد سے عدالت کو مدد مل رہی ہے۔سیف سٹیز افسران وٹیم قابل ستائش ہیں جن کی وجہ سے ہم خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ شہر میں ٹریفک کی روانی اور حادثات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔معزز مہمانوں نے سیف سٹی کے افسران و عملے کی تعریف کی اور کام کو سراہا بعدازاں معزز مہمانوں کو اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی *

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *