یوم پاکستان پرپنجاب سیف سٹیزا تھارٹی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

23 Mar 2019

1

بہ تسلیمات میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہو

میڈیا مینیجر

ہینڈآوٹ نمبر204

یوم پاکستان پرپنجاب سیف سٹیزا تھارٹی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

یوم پاکستان کی تقریب میں افسران و عملے نے اکٹھے قومی ترانہ پڑھ کر سماں باندھ دیا

دن بھر شہر کے 250 پبلک ایڈریس سسٹمز پر ملی نغمے چلائے گئے؛شہری محظوظ ہوتے رہے

یوم پاکستان کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے سیف سٹی اتھارٹی اپنا کردار ادا کررہی ہے:ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

لاہور23مارچ:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یوم پاکستان کی تقریب میں افسران و عملے نے اکٹھے قومی ترانہ پڑھ کر سماں باندھ دیا۔ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ تقریب میں ڈی ایس پی منصور الحسن اور ڈی ایس پی محمدکامران سمیت ودیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے یوم پاکستان پر شہر بھر کے 250 پبلک ایڈریس سسٹمز پر ملی نغمے چلائے جن سے شہری دن بھر محظوظ ہوتے رہے۔اس کے علاوہ پولیس، افواج پاکستان اور دیگر شہدائے وطن کیلئے خصوصی گیت ”ہم زندہ ہیں” ریلیز کیا گیا ۔استاد راحت فتح علی خان نے اکبر ناصر خان اور ذوالفقار عادل کا لکھا گیت گایا ۔پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب میں ڈی ایس پی منصور الحسن کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ شہر کو محفوظ بنانے کیلئے اتھارٹی کا تمام عملہ ڈیوٹی پر ہے اور شہری بلاخوف وخطریوم پاکستان کی خوشیاں منا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی میں فرائض سر انجام دینے والوں کی اوسط عمر 24سال ہے اور قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق یہی نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سا لمیت اور خوشحالی کیلئے ڈھیروں دعائیں مانگی گئیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *