پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کی اپ گریڈیشن اور ای چالان سسٹم کی تیاری میں تعاون کا آغاز کر دیا

28 Apr 2019

omc

بہ تسلیمات میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر۔

ہینڈ آوٹ نمبر 220

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کی اپ گریڈیشن اور ای چالان سسٹم کی تیاری میں تعاون کا آغاز کر دیا

اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ ٹیم کاپنجاب سیف سٹیز کادورہ؛اعلی سطحی ٹیم سے مشاورت؛

اسلام آباد میں ای چالان سسٹم شروع کرنے کے لیے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے تجربے سے مستفید ہوں گے: حکام

پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کی اپ گریڈیشن اور ای چالان سسٹم کی تیاری میں ہر ممکن معاونت کرے گی: سی او او پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

اس سے پہلے کوئٹہ اور کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے بھی تکنیکی راہنمائی فراہم کر چکی ہے: اکبر ناصر خان

لاہور 27 اپریل:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی پاکستان بھر میں سکیورٹی سے متعلقہ اداروں کی تکنیکی امداد اور راہنمائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ سیف سٹیزاتھارٹی نے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن اور ای چالان سسٹم کیلئے تعاون کا آغاز کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے سیف سٹیز ہیڈکوارٹر میں اسلام آباد پولیس سیف سٹی پراجیکٹ ٹیم کے دورے کے موقع پرمشاورت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز کی ٹیکنیکل ٹیم نے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کادورہ کیا اور وہاں اعلی سطحی ٹیم سے اپ گریڈیشن بارے مشاورت مکمل کی۔ انہوں نے بتایا کہ اتھارٹی کی تکنیکی ٹیم کے اب تک اسلام آبادسیف سٹی پراجیکٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے دو دورے کیے جا چکے ہیں جہاں اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد سیف سٹی حکام کو ضروری ڈرافٹس بھی دئیے گئے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کی اپ گریڈیشن وای چالان سسٹم لگانے کے لیے ہر ممکن تکنیکی معاونت کرے گی۔ اکبر ناصر خان نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اس سے پہلے کوئٹہ اور کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے بھی تکنیکی راہنمائی فراہم کر چکی ہے۔ اسلام آباد سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے تجربے سے مستفید ہوں گے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *