شہری پنجاب بنک،نیشنل بنک کے علاوہ، عسکری بنک کی تمام شاخوں میں ای چالان جمع کرواسکیں گے

02 May 2019

befunky-collage-4

بہ تسلیمات میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر224

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ای چالان ادائیگی میں شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام
شہری پنجاب بنک،نیشنل بنک کے علاوہ، عسکری بنک کی تمام شاخوں میں ای چالان جمع کرواسکیں گے
محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعدای پیمنٹ، اے ٹی ایم سے بھی ای چالان جرمانہ جمع کروایا جاسکے گا
شہریوں کی سہولت کیلئے ای چالان جمع کروانے کیلئے متعلقہ بینک ایپ بھی متعارف کروائیں گے: ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

لاہور2مئی:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے ای چالان ادائیگی میں شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام اٹھایا گیا ہے. شہری پنجاب بینک ،نیشنل بینک کے علاوہ پرائیویٹ بینکوں عسکری بینک، مسلم کمرشل بینک، حبیب بینک اور یونائیٹڈ بینک میں بھی ای چالان کا جرمانہ جمع کروا سکیں گے. تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد پرائیویٹ بینک اکاونٹ ہولڈرز الیکٹرانک پیمنٹ کے ذریعے جرمانہ کی ادائیگی کرسکیں گے۔ جلد ہی ون لنک کے ذریعے اے ٹی ایم سے بھی ای چالان جرمانہ جمع کروایا جاسکے گا۔ شہریوں کی سہولت کیلئے ای چالان جمع کروانے کیلئے متعلقہ بینک ایپ متعارف کروائیں گے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کا کہنا تھا کہ شہری اپنے شناختی کارڈ نمبر پر ہونے والے ای چالان آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔اس مقصد کیلئے شہری Echallan.PSCA.GOP.PKپر وزٹ کریں.
*

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *