راولپنڈی،مری میں سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے پری بڈنگ کانفرنس منعقد

08 Jul 2019

4-final

بہ تسلیمات میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔

 میڈیا مینیجر

 ہینڈآوٹ نمبر253

راولپنڈی،مری میں سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے پری بڈنگ کانفرنس منعقد

40 سے زائد لوکل اور انٹرنیشنل کمپنیز کے نمائندگان نے شرکت،اگلے مرحلے میں ٹینڈر کیا جائیگا

ایم ڈی سیف سٹیز علی عامر ملک،سی او او اکبرناصر خان اور سی اے او محمد کامران خان کی بریفنگ

ڈیڑھ سال کے اندر منصوبے کو مکمل،کم ریٹس دینے والی کمپنی کو کنڑیکٹ جاری کیا جائیگا،افسران کی بریفنگ

لاہور08جولائی:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں راولپنڈی،مری سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے پری بڈنگ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں 40 سے زائد قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔مینیجنگ ڈائریکٹرپنجاب سیف سٹیزاتھارٹی علی عامر ملک،چیف آپریٹنگ آفیسراکبرناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے اس موقع پر بریفنگ دی۔ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی علی عامر ملک اور چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے کمپنیوں کے نمائندگان کو پراجیکٹ کی ریکوائرمنٹ بارے آگاہ کیا۔افسران کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے مکمل کیا جائے گاجس کااگلے مرحلے میں ٹینڈر کیا جائیگااورکم ریٹس دینے والی کمپنی کو کنڑیکٹ جاری کیا جائیگا۔چیف آپرٹینگ آفیسر اکبر ناصر خان کا کہنا تھاکہ راولپنڈی،مری میں سیف سٹی پراجیکٹ ڈیڑھ سال کے اندر منصوبے کو مکمل کرلیا جائیگا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *