کرکٹر احمد شہزاد کی پنجاب سیف سٹی آمد

08 Jul 2019

1-final

بہ تسلیمات میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیز

میڈیا مینیجر

ہینڈآوٹ نمبر254

کرکٹر احمد شہزاد کی پنجاب سیف سٹی آمد

سیف سٹی کاسسٹم دیکھ کرآج بہت خوشی محسوس کررہا ہوں:اوپنربیٹسمین احمد شہزاد

لاہور08جولائی:۔۔

پاکسانی کرکٹر احمد شہزاد نے پنجاب سیف سٹی کا دورہ کیا،ڈی ایس پی کاظم نقوی ،شاہد چڈھر اور اصغر گورائیہ نے سیف سٹی پراجیکٹ بارے بریفنگ دی اس موقع پر اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد نے پولیس  کیمونیکشن افسران سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کاسسٹم دیکھ کرآج بہت خوشی محسوس کررہا ہوں ان کا مزید کہنا تھا جدیدٹیکنالوجی کے استعمال سے کرائم میں کافی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، پاکستان کے ہر شہر میں یہ سسٹم ہونا چاہیے۔اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد نے نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم  88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت بھی کی۔احمد شہزادنے سیف سٹیز پراجیکٹ بارے اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئےخصوصی میسج بھی ریکارڈ کروا یا دورے کے اختتام پرڈی ایس پی کاظم نقوی نے معزز مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *