آئی جی پنجاب کی ہدایت پر فرنٹ ڈیسک افسران کی باڈی وئیر کیمروں بارے ٹریننگ
Published On: April 12, 2022

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر فرنٹ ڈیسک افسران کی باڈی وئیر کیمروں بارے ٹریننگ
پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے فرنٹ ڈیسک افسران کو باڈی وئیر کیمروں کے استعمال بارے تربیت دی

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر تھانوں میں موجود فرنٹ ڈیسک افسران کو باڈی وئیر کیمروں بارے ٹریننگ دیدی گئی۔پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کی جانب سے فرنٹ ڈیسک افسران کو باڈی وئیر کیمروں کے استعمال بارے تربیت د ی گئی۔باڈی وئیر کیمرے فرنٹ ڈیسک پر موجود افسران کو فراہم کئے جائینگے اس حوالے سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 50فرنٹ ڈیسک افسران کو ٹریننگ دیدی۔باڈی وئیر کیمرے کو سیف سٹی سکرین پر لائیو دیکھا جا سکے گا۔تھانوں میں آنے والے سائلین سے برتاو کوباڈی وئیر کیمروں کے ذریعے بھی دیکھا جاسکے گا۔باڈی وئیر کیمروں کی تنصیب کا مقصد فرنٹ ڈیسک ملازمین کی دستیابی اور رویہ کو بہتر بنانا ہے۔