برطانیہ کے انڈیپنڈنٹ کمیشن آن ایڈ ایفیکٹونیس کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ
Published On: June 9, 2022

برطانیہ کے انڈیپنڈنٹ کمیشن آن ایڈ ایفیکٹونیس  کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے ویمن سیفٹی ایپلیکیشن کی ورکنگ بارے بریفنگ دی

ویمن سیفٹی ایپ کی آگاہی اور بہتر پولیس رسپانس بارے دور دراز علاقوں میں تربیت کی ضرورت ہے، چیف کمشنر ٹمسن بارٹن

 ویمن سیفٹی ایپ سے ورکنگ وگھریلو خواتین، طالبات سمیت تمام شعبوں سے وابستہ خواتین مستفید ہو رہی ہیں، محمد کامران خان لاہور

ر08 جون:

برطانیہ کے انڈیپنڈنٹ کمیشن آن ایڈ ایفیکٹونیس  نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکواٹرقربان لائن کا دورہ کیا۔اس موقع پر وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور یو این ایف پی اے کے اشتراک سے پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ آگاہی مہم کا جائزہ لیا۔وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے ویمن سیفٹی ایپلیکیشن کی ورکنگ بارے بریفنگ دی اورویمن سیفٹی ایپ اور ایمرجنسی رسپانس میکنزم بارے بتایا گیا۔

انڈیپنڈنٹ کمیشن آن ایڈ ایفیکٹونیسکو ویمن سیفٹی ایپ میں موجود چیٹ سسٹم، ایمرجنسی کالز اور دیگر فیچرز بارے بریفنگ بھی دی گئی۔چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے وفد کو بتایا کہ پنجاب بھر میں اب تک 1 لاکھ 70 خواتین ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کرچکی ہیں۔ویمن سیفٹی ایپ سے ورکنگ وگھریلو خواتین، طالبات سمیت تمام شعبوں سے وابستہ خواتین مستفید ہو رہی ہیں۔یواین ایف پی اے، سول سوسائٹی اوراین جی اوز کے تعاون سے ویمن سیفٹی ایپ کی آگاہی مہم جاری ہے۔

وفد کی سربراہ چیف کمشنر ٹمسن بارٹن نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویمن سیفٹی ایپ خواتین کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کی عمدہ کاوش ہے۔ویمن سیفٹی ایپ کی آگاہی اور بہتر پولیس رسپانس بارے دور دراز علاقوں میں تربیت کی ضرورت ہے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا کہنا تھا کہ خواتین اپنے حقوق بارے جاننے اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ویمن سیفٹی ایپ اپنے موبائل فون میں لازمی انسٹال کریں۔