سندھ سیف سٹی اتھارٹی ٹیم کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
Published On: July 6, 2022

سندھ سیف سٹی اتھارٹی ٹیم کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے سیف سٹیز کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی
سندھ کومحفوظ بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تجربے سے مستفید ہوں گے:سندھسیف سٹی حکام
سندھ سیف سٹی پراجیکٹ کی اپ گریڈیشن میں ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کی جائیگی، سی او او محمد کامران خان

سندھ سیف سٹی اتھارٹی ٹیم کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ سندھ سیف سٹی اتھارٹی کے 3رکنی وفد کو سیف سٹی سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا اور بریفنگ دی گئی۔وفد کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر،میڈیا مینجمنٹ سنٹر اور ایمرجنسی رسپانس سنٹر بارے بتایا گیا۔میڈیا مینجمنٹ سنٹر، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، اور جدید مواصلاتی نظام بارے بھی بریفنگ دی گئی۔چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے بتایا کہ سندھ سیف سٹی اتھارٹی کی اپ گریڈیشن میں ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کی جائیگی۔ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کوئٹہ، پشاور، کراچی سیف سٹیز پراجیکٹ کے لیے معاونت کررہا ہے۔سندھسیف سٹی اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ
سندھ کومحفوظ بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تجربے سے مستفید ہوں گے۔ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی رول ماڈل کا کردار ادا کر رہا ہے۔