PSCA muffles Social Media cacophony in coordination with Security and Law Enforcement Agencies

07 Jul 2017

مورخہ05۔07۔2017
پریس ریلز

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے زیر نگرانی شہر کو محفوظ بنانے کے لیے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکرکام کررہی ہے ۔رواں سال پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 128فیس بک،ٹوئیٹر پیجز بلاک کروائے۔ جنوری 2017سے جولائی 2017تک سوشل میڈیا پر فرقہ واریت،دہشت گردی،انتہا پسندی،اسلام مخالف،مذہبی منافرت کو ہوا دینے والے684پیجز سکیورٹی اداروں کو رپورٹ کیے جن میں سے 128پیجز کو مستقل طور پر بند کردیا گیا جبکہ 684 میں سے بہت بڑی تعداد ایسے پیجزکی تھی جو فرقہ وارایت پھیلانے میں سرگرم تھی جن کو واچ لسٹ میں رکھا ہواہے۔علاوہ ازیں دہشتگردی،اسلام مخالف مواد کو اپ لوڈ کرنے والی سوشل میڈیا ویب سائٹس پیجز کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جو ملک میں دہشت گردی کو بڑھاوادینے میں مصروف عمل تھے۔سیف سٹیز اتھارٹی حکام کا مزید کہنا تھا کہ اسلام مخالف، فرقہ واریت اور دہشت گردی پھیلانے میں سرگرم سوشل میڈیا پیجزکی نشاندہی کرکے متعلقہ اداروں کو رپورٹ کرنے کا عمل مسلسل جاری ہے انکے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ترجمان
سیف سٹیز اتھارٹی
پی پی آئی سی 3

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *