پاکستان میں زیر تربیت غیر ملکی سفارتکاروں کے وفد کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈآفس کا دورہ

23 Nov 2017

wabsiteupdate websiteupdate2

پاکستان میں زیر تربیت غیر ملکی سفارتکاروں کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈآفس قربان لائن لاہور کا دورہ کیا. فارن سروسز اکیڈمی نے غیر ملکی سفارتکاروں کے دورے کا اہتمام کیا۔ وفد میں ،افغانستان،سری لنکا،نیپال،نائیجریا،الجزائر اور نیپال کے      سفارتکار شامل تھے.وفد نے وزیراعلی پنجاب کے ڈیجٹیل پنجاب ویژن کی تعریف کی.وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسراکبر ناصر خان نے بریفنگ دی ۔ وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیڑنگ کے عمل کا جائزہ بھی لیا
وفد کوویڈیو کنٹرول سسٹم،کیمروں کی مانیڑنگ،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم،آٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم کی ورکنگ بارے معلومات  بھی دی گئیں۔.وفد نے پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹ کو غیرملکی سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور قومی  سلامتی کے لیے اہم قراردیا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *