پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بچھڑوں کو اپنوں سے ملانا شروع کردیا

28 Feb 2018

capture

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بچھڑوں کو اپنوں سے ملانا شروع کردیا.پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاسٹ اینڈ فاونڈ ایپ اور کیمروں کی مدد سے اب تک 9بچے تلاش کرلیں.آپریشن کمانڈر ایس پیز ،ڈی ایس پیز ،پولیس کیمونیکشن آفیسر ز کو کیمروں سے مانیٹرنگ بارے خصوصی تربیت دے رہے ہیں ۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے کیمروں کی مددسے تھانہ شفیق آباد کی حدود میں گمشدہ بچے کو پارک میں اکیلا بیٹھا پایا۔جس پر تھانہ شفیق آبادپولیس کوفورا بچے کی لوکیشن پر بھیجا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کو تحویل میں لے لیا۔بچے سے معلومات کے مطابق بچہ مریدکے کا رہائشی ہے اور جس کی عمر چھ سے سات کے درمیان ہے۔پولیس کیمونیکشن آفیسر راناجنید علی اور سپروائزر انسپکٹر ظفر کی اطلاع پر شفیق آباد تھانے نے بروقت کاروائی عمل میں لا ئی ۔
ایس ایچ او رانا عاصم حمید تھانہ شفیق آباد نے بچے کو حفاظتی تحویل میں رکھتے ہوئے والدین سے رابطہ کیا گیاجس پر پولیس نے مکمل تصدیق کے بعد بچہ والدین کے حوالے کردیا۔والدین نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پولیس کے بروقت اقدام پر شکریہ ادا کیا۔
۔واضح رہے گزشتہ ماہ لانچ کی جانے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاسٹ اینڈ فاونڈ ایپ اور کیمروں کی مدد سے اب تک 9بچے تلاش کرلیں گئے ہیں۔آپریشن کمانڈر ایس پیز ،ڈی ایس پیز سنٹر میں موجود پولیس کیمونیکشن آفیسر ز کو کیمروں سے مانیٹرنگ بارے خصوصی تربیت بھی دی جا رہی ہے
.پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاسٹ اینڈ فاونڈ ایپ اور کیمروں کی مدد سے اب تک 9بچے تلاش کرلیں

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *