سینٹرل یورپین یونیورسٹی، ہنگری کے سکالرز کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

09 Apr 2018

1

بہ تسلیمات تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور ۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر12
سینٹرل یورپین یونیورسٹی، ہنگری کے سکالرز کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
منصوبے کی کامیابی سے سکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی: یورپین سکالرز
آپریشن کمانڈر PPIC3سنٹر ایس پی محمد نویدنے وفد کو پرجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی

لاہور08اپریل:۔۔۔ سینٹرل یورپین یونیورسٹی، ہنگری کے سکالرز کے وفد نے پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ یورپین سکالرز کے وفد میں ہنگری، امریکہ اور سومالیہ سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی سکالرز شامل تھے۔ پنجاب سیف سٹیز آمد پر آپریشن کمانڈر PPIC3سنٹر ایس پی محمد نوید نے یورپین سکالرز کے وفد کو بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر اور ویڈیو کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔ ریسرچرز کے وفد کو کیمروں کی مانیڑنگ،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم بارے بھی بتایا گیا۔ آپریشن کمانڈر کی جانب سے وفد کو سکیورٹی کی صورتحال میں سیف سٹیز منصوبے کی افادیت بارے بریفنگ دی گئی۔ دورے کے موقع پر یورپین سکالرز کے وفد نے سیف سٹیز پراجیکٹ میں گہر ی دلچسپی کا اظہار کیا۔ سینٹرل یورپین یونیورسٹی بداپسٹ ہنگری کے سکالرزکا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کا استعمال دیکھ کو خوشگوار احساس ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے منصوبوں کی کامیابی سے سکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی جس کے دوررس نتائج مرتب ہوں گے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *