پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے پولیس کیمونیکیشن آفیسرز کے تیسرے بیج کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا

10 Apr 2018

3
بہ تسلیمات تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈ آوٹ نمبر13
پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے پولیس کیمونیکیشن آفیسرز کے تیسرے بیج کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا
پولیس کیمونیکیشن آفیسرز کو سیف سٹیز ٹریننگ سینٹرمیں 2 ماہ کا تربیتی کورس کروایا جائے گا
سیف سٹیز، پولیس کلچر میں تبدیلی کیساتھ پاکستان کا جدید ترین پراجیکٹ ہے:مینیجنگ ڈائریکٹرعلی عامر ملک
ادارہ آپ کو وطن عزیز کیلئے بہترین خدمات فراہم کرنے کا موقع دے گا: ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی
نئے بھرتی ہونے والے پی سی اوز نے پوری مستعدی اور محنت سے فرائض سرانجام دینے کے عزم کا اظہار کیا
لاہور10اپریل:۔۔۔پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹرپنجاب سیف سٹیزاتھارٹی میں پولیس کیمونیکیشن آفیسرز کے تیسرے بیج کی بھرتیاں مکمل ہو گئیں۔ اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی علی عامرملک نے نئے بھرتی ہونے والے پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کو اتھارٹی میں خوش آمدید کہا۔ ایڈیشنل آئی جی علی عامرملک نے پی سی اوز سے خطاب میں انہیں ادارے کے کام سے متعارف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی، پولیس کلچر میں تبدیلی کیساتھ پاکستان کا جدید ترین پراجیکٹ ہے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ روایتی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس نوجوان ورک فورس سے منسلک کرنا سیف سٹیز اتھارٹی کا وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا مشن ہے کہ سکیورٹی کے حوالے سے عوامی توقعات پرہر صورت پورا اتراجائے۔ علی عامر ملک نے پی سی اوز کو بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی اور امن وعامہ کی بحالی ہماری کامیابیاں ہیں جنہیں جاری رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اتھارٹی میں کام کر کے آپ کی صلاحیتوں میں نکھارپید اہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ آپ سب کو وطن عزیز کیلئے بہترین خدمات فراہم کرنے کا موقع دے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نئے بھرتی ہونے والے پولیس کمیونیکیشن آفیسرز نے پوری مستعدی اور محنت سے فرائض سرانجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے دو سو بیس پولیس کیمونیکیشن آفیسرز کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا ہے جنہیں سیف سٹیز ٹریننگ سینٹرمیں 2 ماہ کا تربیتی کورس کروایا جائے گا۔
*

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *