نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور کے 23ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرکا دورہ

11 Apr 2018

1

بہ تسلیمات تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈ آوٹ نمبر15
نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور کے 23ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرکا دورہ
پاکستان ایڈمنسٹریٹیوسروس،پولیس سروس،ریلویز،فارن سروس ، کسٹمزاورآڈٹ اینڈاکاونٹس کے سنیئر افسران شامل
سیف سٹیز اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہترین راہنمائی و امداد کر رہی ہے:وفد کے شرکاء

لاہور:11اپریل۔۔۔نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور کے 23ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیوسروس،پولیس سروس،ریلویز،فارن سروس ، کسٹمزاورآڈٹ اینڈاکاونٹس کے سنیئر افسران شامل تھے۔ اس موقع پر چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے وفد کو بریفنگ دی۔ وفد کو سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر اور ویڈیو کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔ سینئر افسران کوکیمروں کی مانیڑنگ، ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران وفد نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیابھی لیا۔ نیشنل مینجمنٹ کالج کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کی تعریف کی اور سیف سٹیز اتھارٹی کو سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے انتہائی اہم قرار دیا۔ شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہترین راہنمائی اور امداد کر رہی ہے۔ دورے کے اختتام پر دونوں اداروں کے نمائندگان میں یادگاری شیلڈ ز کا تبادلہ کیا گیا۔

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *