ہارورڈ یونیورسٹی کے سکالرز اور پروفیسرز کے وفد کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

29 May 2018

HARVARD UNIVERSITY DELEGATION VISITS PSCA

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر

ہینڈآوٹ نمبر34

ہارورڈ یونیورسٹی کے سکالرز اور پروفیسرز کے وفد کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

شہر میں سرویلنس کیلئے8000جدید ویڈیو کیمرے نصب کیے گئے ہیں: چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصرخان

شہر یوں کی فوری امداد کیلئے 300ایمرجنسی ٹیلی فون بوتھ/پینک بٹن لگائے جا چکے ہیں

تفتیش میں مدد کیلئے پولیس کو 700سے زائد کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں فراہم کی گئی ہیں:چیف آپریٹنگ آفیسر

ڈیٹا سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے شہر میں 2000کلومیٹر فائبر آپٹکس بچھائی؛کیمروں کی مدد سے 15ہزار مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا

سیف سٹیز اتھارٹی جیسے اداروں سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو گا؛منصوبے کو ملک بھر میں پھیلایا جائے : ہارورڈ سکالرز

لاہور29مئی:۔۔۔ امریکہ کی معروف یونیورسٹی ہارورڈ کے فارغ التحصیل سکالرز اور پروفیسرز کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اور چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان سے ملاقات کی۔ 11رکنی وفد میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے پروفیسرز بھی شامل تھے جنہیں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات اور کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے اس موقع پر بتایا کہ شہر بھر میں سرویلنس اور سکیورٹی کیلئے8000جدید ویڈیو کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیٹا سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے شہر میں 2000کلومیٹر فائبر آپٹکس بچھائی گئی جس کے دوران کوئی شاہراہ بلاک نہیں کی گئی۔ اکبر ناصر خان نے بتایا کہ شہر یوں کی فوری امداد کیلئے اہم شاہراہوں پر 300ایمرجنسی ٹیلی فون بوتھ جنہیں پینک بٹن بھی کہا جاتا ہے لگائے جا چکے ہیں۔ پولیس کو مختلف مقدمات کی تفتیش میں مدد کیلئے 700سے زائد کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں فراہم کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کی مدد سے 15ہزارسے زائد مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ہارورڈ یونیورسٹی کے سکالرز اور پروفیسرز کو پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ وفد کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور ایمرجنسی رسپانس بارے بریفنگ دی گئی۔ انہیں 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، فیشل رکگنایزیشن ٹیکنالوجی، اے این پی آر کیمروں بارے بھی بتایا گیا۔ ہارورڈ سکالرز کے وفد نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے شاہکار پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سکالرزکا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مختصر عرصے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جوکہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی جیسے اداروں سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو گا اور سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کو ملک بھر میں پھیلایا جانا چاہیے۔

*****

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *