پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مئی2018کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

08 Jun 2018

psca-profile-pic

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر36

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مئی2018کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر15 ہزارکیسزرپورٹ کیے
پولیس کو انویسٹی گیشن میں مدد کیلئے 100 سے زائد کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں مہیا کی گئیں
ایک سو ننانوے مشتبہ افراد؛چودہ سوایک مشکوک گاڑیوں کوپی آریواور ڈالفن اسکواڈ ز کے ذریعہ چیک کروایا
لاسٹ اینڈفاؤنڈسینٹر کی مدد سے پانچ گمشدہ افراد،ننانوے موٹر سائیکلز اور تین آٹو رکشہ برآمد کیے
ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن پر تین لاکھ سیتاسیے ہزار کالزموصول ہوئیں؛چھتیس ہزارکیسز ڈسپیچ سینٹر بھجوائے گئے: رپورٹ

  لاہور8جون:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر نے مئی 2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتھارٹی کے آپریشن مانیٹرنگ سینٹر(اوایم سی)نے قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر پندرہ ہزار کیسزرپورٹ کیے۔ مئی کے دوران ایک سواکانوے مشتبہ افراد کو پولیس رسپانس یونٹ اور ڈولفن اسکواڈز کے ذریعہ چیک کروایا گیاجبکہ چالیس قانون شکن عناصر کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی گئیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے ایک سو پچاس احتجاج اور ریلیوں کوڈیجیٹل سرویلنس سسٹم کے تحت مانیٹر کیا گیا۔ اتھارٹی کے ویڈیو کنٹرول سینٹر(وی سی سی) کی جانب سے پولیس کو انویسٹی گیشن میں مدد کیلئے سوسے زائد کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں مہیا کی گئیں ہیں۔سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈفاؤنڈ سینٹر نے مئی کے دوران چارگمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایا۔ ایک ماہ میں ننانوے موٹر سائیکلز اورتین آٹو رکشہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ون فائیوایمرجنسی کنٹرول سینٹر)ای سی سی) میں تین لاکھ سیتاسی ہزار کالزلی گئیں جن میں سے دو لاکھ سیتاسی ہزار کالز بوگس نکلیں۔ اتھارٹی کے ایمرجنسی کنٹرول سینٹر سے چھتیس ہزارسے زائد کیسز فوری ایکشن کیلئے ڈیسپیچ کنٹرول سینٹر)ڈی سی سی) کو بھجوائے گئے جن میں سے بارہ سو سترہ ٹریفک اور تیرہ سو سنتیالیس ریسکیو امداد سے متعلقہ تھے۔ ماہ مئی کے دوران اتھارٹی کے میڈیا مانیٹرنگ سینٹر (ایم ایم سی) نے چورانوے ممنوعہ سوشل میڈیا پیجز اور لنکس جن پر فرقہ وارانہ اور شدت پسندی کی تشہیر پر مبنی مواد موجود تھا کو رپورٹ کیا اورانہیں بلاک کروایا گیا ۔ ویری ایبل میسیجنگ سروس کے تحت ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اشتہاری مہم سوشل میڈیا اور وی ایم ایس اسکرینز کے ذریعہ سے یقینی بنائی گئی۔ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی راہنمائی و تعاون کیلئے اتھارٹی ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *