پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں عمدہ کارکردگی کے حامل پولیس کمیونیکیشن آفیسرز میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب

26 Jun 2018

group-photo-pcos

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر39

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں عمدہ کارکردگی کے حامل پولیس کمیونیکیشن آفیسرز میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب
پی پی آئی سی تھری کے مختلف شعبہ جات سے28ہونہار افسران میں اسناد اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے
آپریشن کمانڈر سے انعامات وصول کرنے والوں میں 11خواتین اور 17مرد پولیس کمیونیکشن افسران شامل
تعریفی اسناد اور کیش پرائز دینے کا مقصد ہر ماہ عمدہ کارکردگی کے حامل افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے:ترجمان

لاہور 26جون:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں عمدہ کارکردگی کے حامل پولیس کمیونیکیشن آفیسرز میں اسناداورکیش انعامات تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آپریشن کمانڈر پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈکنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر ایس پی راشد ہدایت نے بہترین کارکردگی کے حامل28 پولیس کمیونیکیشن آفیسرز میں انعامات تقسیم کیے۔ انعامات وصول کرنے والوں میں سینٹر کے مختلف شعبہ جات سے 11خواتین اور 17مرد پولیس کمیونیکشن افسران شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں قائم 15ایمرجنسی کنٹرول سینٹر کے ذوہیب قمراور کشش مریم، ڈسپیچ کنٹرول سینٹر سے راؤ عاطف غفار اور حافظ عبدالبصیر، آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے علی ارسلان او ر سیدہ نوشین ، ویڈیو کنٹرول سینٹر سے محسن ، میڈیا مانیٹرنگ سینٹر سے ثناء خان ، ایکسیس کنٹرو ل سینٹر سے نوید اسلم اور معظم اعجاز خان جبکہ الیکٹرانک ڈیٹا انالیسز سینٹرسے حسیب اشرف اور محمد شہباز نے ماہ اپریل اور مئی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقریب میں مجموعی طور پرپہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والے 28 پولیس کمیونیکیشن آفیسرز میں اسناداورنقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق کیش پرائز اور تعریفی اسناد دینے کا مقصد عمدہ کارکردگی کے حامل افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہر ماہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے پولیس کمیونیکیشن آفیسرز میں اسناداورکیش انعامات تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *