آئی جی پنجاب کے حکم پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

06 Aug 2018

weapon-3

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر54

آئی جی پنجاب کے حکم پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کریک ڈاؤن
اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پرفوری کاروائی کی جائے:آئی جی پنجاب
مانیٹرنگ کیلئے سیف سٹیز کیمروں سمیت دیگر جدید آلات سے استفادہ کیا جائے:سید کلیم امام
سیف سٹی اتھارٹی کے تحت مشکوک گاڑیوں کی نگرانی اور چیکنگ کا آپریشن زور و شور سے جاری
تین ہفتوں میں5980گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا؛196گاڑیاں بلیک لسٹ ہوئیں
خلاف قانون سرگرمیوں پر24گاڑیاں بند، مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج
ں310گاڑیوں  کا ریکارڈ درست نہیں تھا؛89 پر جعلی نمبر پلیٹ آویزاں؛92 کاغذات نہ ہونے پر پولیس اسٹیشن منتقل
جرائم کی روک تھام کیلئے اسلحہ کی نمائش اورغیررجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا: ترجمان

لاہور6اگست:۔۔۔
آئی جی پنجاب سید کلیم امام کے حکم پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اسلحے کی نمائش اور غیر رجسٹرڈگاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ شہر بھر میں اسلحے کی نمائش اور غیر رجسٹرڈگاڑیوں کے استعمال کی صورت میں قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اورقانون کے مطابق مقدمات درج کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مانیٹرنگ کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سمیت دیگر جدید آلات سے استفادہ کیا جائے۔اس سے قبل آئی جی پنجاب کے حکم پر سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے مشکوک گاڑیوں کی نگرانی اور چیکنگ کا آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔ ان تین ہفتوں میں5980گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا ہے جن میں سے 310گاڑیوں کا ریکارڈ درست نہیں پایا گیا جبکہ 89 گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹ آویزاں تھی۔ اس دوران 92گاڑیوں کوکاغذات نہ ہونے یا جعلی نمبر پلیٹ پر متعلقہ پولیس سٹیشن بھجوایا گیا جہاں خلاف قانون سرگرمیوں پر24گاڑیاں بندکی گئیں اور مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں۔ اس کارروائی کے دوران اب تک 2مرسڈیز ،1آڈی،1رینج روور، 5 لینڈ کروزرز، 6ٹیوٹا ہایلکس اور 4ہنڈا گاڑی مالکان کے خلاف ایف آئی درج کی گئی ہیں۔ آپریشن کے دوران 196گاڑیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ شہر میں سینکڑوں گاڑیوں پرقانون کی خلاف ورزی کے باعث جرمانے بھی عائدکیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق جرائم کی روک تھام کیلئے اسلحہ کی نمائش اورغیررجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ اس ضمن میں شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانوی سرگرمی کی اطلاع15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *