پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جولائی2018کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

07 Aug 2018

psca-profile-pic
یہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر55

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جولائی2018کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر32 ہزار597 کیسزرپورٹ کیے گئے
جولائی میں 295مشتبہ افراد،3274مشکوک گاڑیوں کو چیک کروایا؛77احتجاج اور ریلیوں کومانیٹرکیا
ایک ماہ میں ٹریفک قوانین کی 83لاکھ، 62ہزار538خلاف ورزیاں کیمرے میں ریکارڈ
ایمرجنسی15 ہیلپ لائن پر4لاکھ25ہزار185 کالز موصول؛38ہزار897کالزپر کیسز بنائے
لاسٹ اینڈ فاؤنڈسینٹرنے5گمشدہ افراد،164موٹر سائیکلز،1گاڑی اور5آٹو رکشہ برآمد کیے
پولیس کو 222 کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں مہیا کیں؛56قانون شکن عناصرکے خلاف ایف آئی آر درج

لاہور07اگست:-

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جولائی2018کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹرنے قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر32 ہزار597 کیسزرپورٹ کیے۔ پولیس کو تفتیش میں مدد کیلئے 222 کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں مہیا کی گئیں جبکہ 295مشتبہ افراداور3274مشکوک گاڑیوں کوپولیس رسپانس یونٹ اور ڈالفن اسکواڈ ز کے ذریعہ چیک کروایا گیا۔ اس دوران 1174گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کے خلاف نمبر پلیٹ نہ ہونے پرایکشن لیاگیا۔ جولائی کے دوران56قانون شکن عناصرکے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں۔سینٹر سے77احتجاج اور ریلیوں کوڈیجیٹل سرویلنس سسٹم کے تحت مانیٹر کیا گیا۔ الیکٹرانک ٹکٹنگ سینٹر نے جولائی میں ٹریفک قوانین کی 83 لاکھ، 62 ہزار 538 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔ لاہور کی مختلف شاہراہوں پرٹریفک سگنل کی 39 لاکھ، 51ہزار677 خلاف ورزیاں کیمرے میں ریکارڈ ہوئیں۔ لاسٹ اینڈ فاؤنڈسینٹر کی مدد سے5گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا جبکہ ایک ماہ میں164 موٹر سائیکلز، 1گاڑی اور5آٹو رکشہ برآمد کرکے ماکان کے حوالے کیے گئے۔ ایمرجنسی کال سینٹر میں15 ہیلپ لائن پر4 لاکھ 25 ہزار 185 کالز موصول ہوئیں جن میں سے38 ہزار 897کالزپر کیسز بنائے گئے۔ موصول شدہ کالزمیں3 لاکھ 39 ہزار691کالزجعلی/جھوٹی تھیں جبکہ مختلف معلومات کے حصول کیلئے19ہزار690کالز موصول ہوئیں۔ میڈیا مانیٹرنگ سینٹر نے فرقہ وارانہ اور شدت پسندی کی تشہیر پر مبنی273 ممنوعہ سوشل میڈیا پیجز کو رپورٹ اور بلاک کیا جبکہ 15ہیلپ لائن اور قوانین کی پاسدار ی بارے سوشل میڈیا کیمپئن آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹPSCAsafecities اور فیس بک پر بھی چلائی گئی۔ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے VMS اسکرینز کے ذریعہ شہر بھر میں آگاہی مہم چلائی گئی۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے منفرد پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے جہاں شہریوں کو قوانین بارے آگاہی دی گئی وہیں اہم قومی دنوں پر ملی نغمے چلا کر اہل لاہور کے جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا۔آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی اسلحے کی نمائش اور جعلی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

***

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *