پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد

10 Aug 2018

1

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر57

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد
سیف سٹیز پراجیکٹ نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں قلیدی کردار اداکیا:سلمان بٹ 
سیف سٹی راستہ ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت ؛سامعین کے سوالات کے جوابات دیے
پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکشن سنٹر کو دیکھ کرخوشگوار حیرت ہوئی:سابق کپتان سلمان بٹ
لاہور سیف سٹی پراجیکٹ کی طرز پر پورے پاکستان میں ایسے منصوبے لگائے جانے چاہییں:سلمان بٹ

لاہور9اگست:۔۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز اوپنر سلمان بٹ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا۔ سابق کپتان کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا اور کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکشن سنٹر کو دیکھ کرخوشگوار حیرت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر فخر ہے کہ سکیورٹی کیلئے پاکستان میں ایسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ سلمان بٹ نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سیف سٹیز پراجیکٹ نے قلیدی کردار اداکیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور سیف سٹی پراجیکٹ کی طرز پر پورے پاکستان میں ایسے منصوبے لگائے جانے چاہییں تاکہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹرنے سیف سٹی راستہ ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے سامعین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ کرکٹ کی تاریخ میں جب بھی بہترین آل راؤنڈر کی فہرست مرتب ہو گی، سابق کپتان عمران خان سرفہرست ہوں گے۔ سلمان بٹ نے انٹرویو میں اپنے کرکرٹ کیریئر کے یادگار لمحات بھی سامعین کے ساتھ شئیر کیے۔
*****

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *