پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ڈائریکٹر سید نور کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد

11 Aug 2018

 

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر58
پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ڈائریکٹر سید نور کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد
دنیا میں کہیں بھی لاہور سیف سٹی جیسا جدید سیٹ اپ نہیں دیکھا:فلم ڈائریکٹر سید نور 
پی پی آئی سی تھری سنٹر دیکھنے کے بعد سارا پاکستان پرسکون اور محفوظ نظر آتا ہے:سید نور
ہماری سکیورٹی فورسز بہت منظم ہوچکی ہیں؛امید ہے جلد سیف سٹی نام کی طرح پورا پاکستان بھی سیف ہوجائیگا 
سیف سٹی راستہ ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت؛ سامعین کے سوالات کے جوابات دیئے
لاہور11اگست:۔۔۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ڈائریکٹر سید نور نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے معزز مہمان کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی۔ لالی وڈ ڈائریکٹر سید نور کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا جہاں انہوں نے نوجوان ورک فورس کو مہارت سے کام کرتے دیکھ کرخوشی کا اظہار کیا۔ سید نور نے ریڈیو سیف سٹی راستہ ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت کی جہاں سامعین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ اس موقع پر خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے سید نور کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکشن سنٹر کو دیکھ کر بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں کہیں بھی لاہور سیف سٹی جیسا جدید سیٹ اپ نہیں دیکھا۔ سید نور نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسزنہایت منظم ہوچکی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ بہت جلد سیف سٹی نام کی طرح پورا پاکستان بھی سیف ہوجائیگا۔ سینئر فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پی پی آئی سی تھری سنٹر دیکھنے کے بعد سارا پاکستان پرسکون اور محفوظ نظر آتا ہے اور یہاں آنے کا تجربہ زندگی کے کوشگوار تجربات میں سے ہے۔
*****
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *