معروف گلوکار و سماجی راہنما ابرا رالحق کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

11 Sep 2018

5
بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر81

معروف گلوکار و سماجی راہنما ابرا رالحق کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانا ہو گا: ابرارالحق
ایسا جدید منصوبہ مغربی ممالک میں بھی نہیں دیکھا؛یہاں نوکری نہیں بلکہ مشنری جذبے سے کام کیاجا رہاہے : ابرارالحق
تمام قوم کو آپ پر فخر ہے کہ آپ پاکستان کو محفوظ بنا رہے ہیں:ابرار الحق کا پولیس کمیونکیشن افسران سے خطاب

لاہور11ستمبر:۔۔۔
معروف گلوکار و سماجی راہنما ابرا رالحق نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر اکا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے انہیں ادارے بارے بریفنگ دی اور اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا ۔ اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر میں پولیس کمیونیکیشن افسران سے خطاب میں ابرارالحق کا کہنا تھا کہ تمام قوم کو آپ پر فخر ہے کہ آپ پاکستان کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا جدید منصوبہ مغربی ممالک میں بھی نہیں دیکھا اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانا ہو گا۔ بھنگڑا کنگ نے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں سیف سٹی میں نوکری نہیں کر رہے بلکہ ایک عظیم مشن پر ہیں۔ آپ پاکستان کے بچوں ،بزرگوں اور جوانوں کی حفاظت جیسا عظیم کام کرر ہے ہیں جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ابرا رالحق نے پولیس کمیونیکیشن افسران کو حمدیہ کلام ’’تیرے رنگ رنگ‘ ‘ گا کر سنایا اور اپنی نظم ’’سر اٹھا کر شہر میں چلنے کا موسم آگیا‘‘ بھی سنائی ۔ بھنگڑا کنگ نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت کی اور سیف سٹیز پراجیکٹ بارے اپنے جذبات کا اظہار خصوصی میسج ریکارڈ کرواکر کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسراکبر ناصر خان نے معزز مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔

*****

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *