وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں اہم اجلاس

12 Sep 2018

10

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور ۔
میڈیا مینیجر
ہینڈ آوٹ نمبر 82

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب کے تمام 9ڈویژنز تک پھیلانے کی منظوری دے دی
عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ مربوط انداز میں کام کر رہا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
سیف سٹی پراجیکٹ وقت کی ضرورت ہے؛اسے جاری رکھا جائے گا: سردار عثمان بزدار
اربن پولیسنگ کیلئے ایسے منصوبے ناگزیر ہیں؛ پولیس کے نظام کی بہتری ہمارا یجنڈا ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ نے راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے فنڈز مہیا کرنے کی ہدایت کی؛ نوجوان افسران سے خطاب کیا
ڈی جی خان اور ساہیوال میں پراجیکٹ انسٹالیشن کیلئے سروے ٹیمیں 2روز میں روانہ ہو جائیں گی: اکبر ناصر خان
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں اہم اجلاس؛کیمروں کی مدد سے سرویلنس کا جائزہ لیا

لاہور 12ستمبر : ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کیمروں کی مددسے شہر میں سکیورٹی صورتحال اور سرویلنس کے عمل کا جائرہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اتھارٹی میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اور سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب کے تمام 9ڈویژنز تک پھیلانے کی منظوری دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ مربوط انداز میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ وقت کی ضرورت ہے اور حکومت پنجاب اسے جاری رکھے گی۔وزیراعلیٰ نے راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے فنڈز مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اربن پولیسنگ کیلئے ایسے منصوبے ناگزیر ہیں اور ان سے پولیس کا امیج بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے نظام میں بہتری ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے اور اس ضمن میں سیف سٹی پراجیکٹ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جدیدکیمروں اورٹیکنالوجی کے استعمال سے اداروں کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ساہیوال اور ڈی جی خان کیلئے بھی سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دی جبکہ پنجاب کے 7ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے۔ ان میں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپور ڈویژن شامل ہیں۔ اس سے قبل سیف سٹی ہیڈ کوارٹر آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر میں سرویلنس کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس کمیونکیشن افسران سے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کی کثیر تعداد کو اس جدید منصوبے میں کام کرتے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک پھیلائیں گے ۔ سیف سٹی اتھارٹی میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب اور متعلقہ حکام شریک ہوئے جہاں ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی علی عامر ملک اور چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے وزیراعلیٰ کو پراجیکٹ کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل بارے بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ساہیوال اور ڈی جی خان میں پراجیکٹ کی منطوری پر چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے بتایا کہ دونوں ڈویژنز میں پراجیکٹ کی انسٹالیشن کیلئے سروے ٹیمیں 2روز میں روانہ ہو جائیں گی۔ دورے کے اختتام پر وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کے ارکان میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

*****

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *