لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ

13 Sep 2018

1-processed

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر84

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ
جسٹس قریشی نے اتھارٹی کے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر میں ٹریفک کنٹرول کا جائزہ لیا
شہر میں ٹریفک کی روانی اور حادثات میں کمی کیلئے پراجیکٹ کی بہت اہمیت ہے: جسٹس قریشی
پراجیکٹ کے ڈیجیٹل شواہد سے پولیس کو تفتیش اور عدالت کوفیصلوں میں مدد مل رہی ہے: جسٹس علی اکبر قریشی
ایم ڈی علی عامر ملک، چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمن کامران خان نے معزز مہمان کو بریفنگ دی

 

لاہور13ستمبر:۔۔۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عمر فارق بھی جسٹس قریشی کے ہمراہ تھے۔ سیف سٹیز اتھارٹی آمد پر مینیجنگ ڈائریکٹر علی عامر ملک، چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمدکامران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی اور دورہ کروایاگیا۔ جسٹس قریشی نے اتھارٹی کے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر میں ٹریفک کنٹرول کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے ڈیجیٹل شواہد سے جہاں پولیس کو تفتیش میں مدد مل رہی ہے وہیں عدالت کو کیسز کے فیصلوں میں مدد مل رہی ہے ۔ جسٹس قریشی نے شہر میں ٹریفک کنٹرول کے الیکٹرانک سسٹم کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور حادثات میں کمی کیلئے پراجیکٹ کی بہت اہمیت ہے۔ معزز مہمان نے بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کرنے پر سیف سٹی کے افسران و عملے کو سراہا اور کہا کہ منصوبہ صوبے میں امن و امان کے قیام میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ دورے کے اختتام پر جسٹس علی اکبر قریشی کو اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

*****

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *