قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی برینڈ ایمبیسڈر بن گئیں

13 Sep 2018

3-Sana Mir Visited PSCAبہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر83

قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی برینڈ ایمبیسڈر بن گئیں
پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سیف سٹی پراجیکٹ کا کلیدی کردار ہے: ثناء میر
چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے قومی کھلاڑی کو اتھارٹی کی ایمبیسڈر کیپ پیش کی
پراجیکٹ میں 25فیصد خواتین فرائض سرانجام دے رہی ہیں: ڈی آئی جی محمد کامران خان
پراجیکٹ کو دنیا بھر میں متعارف کروانے میں کردار ادا کریں گے: سابق کپتان ثناء میر

لاہور13ستمبر:۔۔۔
قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ہونہار کھلاڑی ثناء میر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی برینڈ ایمبیسڈر بن گئیں۔ ثناء میر نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے قومی کھلاڑی کو اتھارٹی کی ایمبیسڈر کیپ پیش کی۔ڈی آئی جی محمد کامران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹیزاتھارٹی میں میرٹ کی بنیاد پرانفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ میں 25 فیصد خواتین فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔ ثناء میر کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا جہاں انہوں نے پولیس کمیونکیشن افسران سے خطاب بھی کیا۔ ثناء میر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سیف سٹی پراجیکٹ کا کلیدی کردار ہے جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کو دنیا بھر میں متعارف کروانے میں کردار ادا کریں گے اور جلد پوری وومن کرکٹ ٹیم کو اتھارٹی کا دورہ کروائیں گے۔ سابق کپتان ثناء میر نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں خواتین کو کام کرتے دیکھ کو خوشی ہو رہی ہے ۔ اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان میں ا س قدر جدید اور بہترین انداز میں سرویلنس جاری ہے۔ سابق کپتان وومن کرکٹ ٹیم نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 کے لائیو پروگرام میں شرکت بھی کی۔ ہونہار کھلاڑی کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ اورایمبیسڈر کیپ تحفے میں دی گئی۔

*****

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *