سیف سٹی قصور پراجیکٹ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے

15 Sep 2018

kasur-lost-found

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر86

پنجاب سیف سٹی قصور لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر کی کامیابی؛6 سالہ گمشدہ بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سٹیل باغ چوک میں ناجائز اسلحہ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد؛ملزم گرفتار
شہری کسی بھی گمشدہ شخص کی اطلاع 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دیں: ترجمان سیف سٹیزاتھارٹی
لاہور15ستمبر:۔۔۔

پنجاب سیف سٹی قصورپراجیکٹ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے 6سالہ گمشدہ بچے کوتلاش کر کے والدین سے ملوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے قصور کے سٹیل باغ چوک سے سفید شلوار قمیض میں ملبوس 6سالہ گمشدہ بچہ روتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس کمیونیکشن آفیسر نے محافظ فورس بھیج کر گھر کا راستہ بھول جانے والے بچے کو تحویل میں لے لیا۔ بعدازاں بچے سے بنیادی معلومات لے کر محافظ فورس نے گھر کی تلاش شروع کر دی۔ 2 گھنٹے کی محنت سے والدین تک پہنچا گیا اوربچے کو ان کے حوالے کرد یا گیا۔ ترجمان سیف سٹیزاتھارٹی کے مطابق بچے کے والدین نے اتھارٹی اور پولیس کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب سیف سٹی کیمروں سے نگرانی کے دوران قصور کے سٹیل باغ چوک میں ایک مشکوک شخص کو دیکھا گیا۔ پولیس کمیونیکشن آفیسرنے فورا محافظ فورس کو موقع پر بھجوایا جہاں مشکوک شخص کی تلاشی لینے پر اس سے بغیر لائیسنس دیسی ساختہ 30بور کا پستول برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے ناجائز اسلحہ اور گولیاں قبضے میں لے کر ملزم عابد ولد حسن کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش کیلئے تھانہ صدر قصور منتقل کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس کمیونکیشن افسران کونقدانعام اور تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ ترجمان نے اپیل کی ہے کہ شہری کسی بھی گمشدہ شخص یا مشکوک حرکات کی اطلاع 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دیں۔
٭٭٭٭٭

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *