پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کر دیا

10 Oct 2018

omc-from-top-1

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور ۔
میڈیا مینیجر
ہینڈ آوٹ نمبر 109

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کر دیا 
اتھارٹی کے 800سے زائد افسران و عملے کی ایک یوم کی تنخواہ دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں جمع ہو گی
سپریم کورٹ آف پاکستان اوروزیراعظم کے مشترکہ ڈیم فنڈ کیلئے بھرپور معاونت کریں گے: ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی

لاہور10اکتوبر :۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کیا ہے اور اتھارٹی کے 800سے زائد افسران اور عملے کی ایک یوم کی تنخواہ دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں جمع کروائی جائے گی۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان اوروزیراعظم پاکستان کے مشترکہ ڈیم فنڈ کیلئے بھرپور معاونت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نوجوان پولیس کمیونیکیشن افسران نے اس سے پہلے بھی ڈیم کیلئے فنڈریزنگ کر چکے ہیں اور ادارہ اس اہم قومی مقصد کیلئے بھرپور مدد فراہم کرے گا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *