پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان نادہندگان کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کا آغاز کر دیا

05 Nov 2018

news-1541410148-8489

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر121

الیکٹرانک چالان نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان نادہندگان کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کا آغاز کر دیا
سیف سٹی کیمروں سے نادہندہ گاڑیوں اور موٹر بائیکس کی نشاندہی شروع؛ مختلف مقامات پر ناکے لگا کر نادہندگان کو روکا جائے گا
ای چالان کی ادائیگی تک نادہندہ گاڑیاں اور بائیکس بند کر دی جائیں گی
شہر کی اہم شاہراہوں پر سٹی ٹریفک پولیس کی مدد سے نادہندگان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا
شہری زحمت سے بچنے کے لئے ای چالان کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں: ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

لاہور05 نومبر:۔۔۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے الیکٹرانک چالان جرمانے کے نادہندگان کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کا آغاز کر دیا۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے الیکٹرانک چالان کی نادہندہ گاڑیوں اور موٹر بائیکس کو بلیک لسٹ کر کے ان کی نشاندہی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر نادہندگان کی سواری روکی جائے گی اور ای چالان کی ادائیگی تک نادہندہ گاڑیاں اور بائیکس بند کر دی جائیں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر سٹی ٹریفک پولیس کی مدد سے نادہندگان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ اس دوران کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی قسم کی زحمت سے بچنے کے لئے اپنی سواری پر ہونے والے ای چالان جرمانے فوری طور پر اداکریں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی سواری کے ای چالان چیک کرنے کیلئے شہری

( EChallan.PSCA.GOP.PK )

پر وزٹ کریں۔ شہری آن لائن پورٹل سے اپنے چالان پرنٹ بھی کر سکتے ہیں جو کہ صوبہ بھر میں قائم بینک آف پنجاب کی تمام شاخوں میں ادا کیے جا سکتے ہیں۔

*****

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *