ملٹری پولیس سکول ڈی آئی خان کے74 رکنی آفیسرز وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

06 Nov 2018

5

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور ۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر122

ملٹری پولیس سکول ڈی آئی خان کے74 رکنی آفیسرز وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر ایمرجنسی کنٹرول سینٹراورایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بارے بریفنگ دی گئی
سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید انفراسٹرکچر اور نوجوان عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل تعریف ہے: ملٹری پولیس افسران
امن و امان کے قیام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی راہنمائی کیلئے منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے: وفد کے شرکاء

لاہور6نومبر:۔۔۔

ملٹری پولیس سکول ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر تربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے ملٹری پولیس افسران کے 74رکنی وفد کو ادارے کے مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی۔ ملٹری پولیس کے زیر تربیت افسران کو اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، 15 ایمرجنسی کنٹرول سینٹر اور ڈسپیچ کنٹرول سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔ اس موقع پر وفد کے شرکاء کو اتھارٹی میں استعمال ہونے والے ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم بارے بریف کیا گیا۔ وفد کو شہر میں نافذ جدید الیکٹرانک چالان کے نظام بارے بتایا گیا۔ اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رہنمائی کیلئے سیف سٹی منصوبہ نہایت اہم ہے۔ سکیورٹی کی موجودہ صورتحال میں سیف سٹیز منصوبے کی افادیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید انفراسٹرکچر اور نوجوان عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل تعریف ہے۔ ملٹری پولیس سکول کے افسران کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز پراجیکٹ سکیورٹی انتظامات کے لیے موثرکردار ادا رکر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی میں بین الاقوامی معیار کے جدیدسکیورٹی پروٹوکولز کا استعمال خوش آئیند اور حوصلہ افزاء ہے۔ دورے کے اختتام پروفد کے شرکاء کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

***

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *