پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اوربینک آف پنجاب کے مابین الیکٹرانک چالان کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا

07 Nov 2018

1

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر124

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اوربینک آف پنجاب کے مابین الیکٹرانک چالان کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا
چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اورگروپ ہیڈاحمد شاہ درانی نے معاہدے پر دستخط کیے
شہری صوبہ بھر میں بینک آف پنجاب کی تمام شاخوں میں ای چالان کا جرمانہ ادا کرسکیں گے
شہریوں کی سہولت کیلئے ای چلان جمع کروانے کیلئے ایپ متعارف کروائی جائے گی
پنجاب بینک اے ٹی ایم کے ذریعے ای چالان کی ادائیگی کیلئے جلد انتظامات مکمل کرے گا

لاہور07 نومبر:۔۔۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اوربینک آف پنجاب کے مابین الیکٹرانک چالان کے جرمانے کی ادائیگی کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر قربان لائن میں ہوئی جہاں چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اورگروپ ہیڈ ریٹیل بینکینگ احمد شاہ درانی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ چیف فنانشل آفیسر نثار احمد چیمہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شہری صوبہ بھر میں بینک آف پنجاب کی تمام شاخوں میں ای چالان کا جرمانہ ادا کرسکیں گے۔ شہر میں جاری الیکٹرانک چالان منصوبہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلایا جا رہا ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر اوسط پانچ ہزار الیکٹرانک چالان خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے گھروں میں بھجوائے جاتے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں شہریوں کی سہولت کیلئے ای چلان جمع کروانے کیلئے ایپ متعارف کروائی جائے گی۔ پنجاب بینک اے ٹی ایم کے ذریعے ای چالان کی ادائیگی کیلئے جلد انتظامات مکمل کرے گا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ شہری اپنے شناختی کارڈ نمبر پر ہونے والے ای چالان آن لائن
چیک کرسکتے ہیں جس کیلئے وہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آن لائن پورٹل

پر وزٹ کریں۔ Echallan.PSCA.GOP.PK

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *