پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد یوم اقبالؒ کی تقریب میں جسٹس (ر)ناصر ہ جاوید اقبال کی خصوصی شرکت

09 Nov 2018

5

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر125

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
یوم اقبالؒ کی تقریب میں جسٹس (ر)ناصر ہ جاوید اقبال کی خصوصی شرکت
مہمان خصوصی نے IC3کے نوجوان پولیس کمیونیکشن افسران سے خطاب کیا
جسٹس (ر)ناصرہ جاوید نے شاعر مشرقؒ کے درخشاں افکار اور فلسفہ خودی پر روشنی ڈالی
اُٹھ کہ اب بزم جہاں کا اور ہی انداز ہے ؛ مشرق و مغرب میں تیرے دور کا آغاز ہے
اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ کر ؛ خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِ ہاشمی ﷺ
حکیم الامت ؒ کے پیغام کے مطابق ہمارے نوجوان ہی ملک و ملت کا اصل سرمایہ ہیں: ناصرہ جاوید اقبال
سیف سٹیز اتھارٹی میں خواتین افسران کی کثیر تعداد دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے : جسٹس (ر)ناصرہ جاوید

 

لاہور9نومبر:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں جسٹس (ر)ناصر ہ جاوید اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبرناصر خان اور چیف ایڈمن آفیسر محمد کامران خان نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا ۔مہمان خصوصی جسٹس (ر)ناصرہ جاوید اقبال نے IC3کے نوجوان پولیس کمیونیکشن افسران سے خطاب کیا اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کے درخشاں افکار اور فلسفہ خودی پر روشنی ڈالی۔ جسٹس (ر)ناصرہ جاویداقبال نے نوجوانوں کو شاعر مشرق کے آفاقی اشعار سنائے اور بتایا کہ حکیم الامت ؒ کے پیغام کے مطابق ہمارے نوجوان ہی ملک و ملت کا اصل سرمایہ ہیں۔

اُٹھ کہ اب بزم جہاں کا اور ہی انداز ہے ؛ مشرق و مغرب میں تیرے دور کا آغاز ہے
اور
اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ کر ؛ خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِ ہاشمی ﷺ

جسٹس (ر)ناصرہ جاوید نے کہا کہ ہماری تمام تر عزت، تحفظ اور تعلیم اس آزادی سے منسلک ہے جو علامہ اقبال ؒ کے خواب کی تعبیر میں قائداعظم ؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان کی صورت میں حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو ترقی کا کامرانی دلوانے کیلئے نوجوانوں کوبھرپور کردار ادا کرنا ہے۔ جسٹس (ر)ناصرہ جاوید نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خواتین افسران کی کثیر تعداد دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے۔ خواتین ہماری قوم کا پچاس فیصد ہیں جن کا میدان عمل میں آنا نہایت ضروری ہے۔انہوں نے پیغام دیا کہ ہم میں سے ہر کوئی وطن عزیز میں بسنے والے غریب اور پسے ہوئے طبقے کیلئے آسائش پید اکرنے کی کوشش کرے تاکہ یہ پاکستان حقیقی معنوں میں اقبالؒ اور قائدؒ کا پاکستان بنے۔

***

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *