پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا الیکٹرانک چالان نادہندگان کے خلاف ایکشن جاری

10 Nov 2018

2018-09-22_003

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر126

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا الیکٹرانک چالان نادہندگان کے خلاف ایکشن جاری
سیف سٹی کیمروں سے10ای چالان جمع نہ کروانے والی ویگن کی نشاندہی کی گئی
نادہندہ ویگن کو رائیونڈ روڈ پر ڈھونڈنکالا؛ پولیس رسپانس یونٹ کو موقع پر بھجوا کرنادہندہ ویگن کو بند کروایا
کارروائی کے نتیجے میں ویگن مالک نے تمام 10چالان کا جرمانہ 7500روپے بینک آف پنجاب میں جمع کروادیا
شہری زحمت سے بچنے کے لئے ای چالان کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں: ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

لاہور10 نومبر:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا الیکٹرانک چالان نادہندگان کے خلاف شہر بھر میں ایکشن جاری ہے۔ سیف سٹی کیمروں کی مددسے10ای چالان جمع نہ کروانے والی ویگن کی نشاندہی کی گئی۔ سیف سٹیز اتھارٹی میں موجود افسران نے کیمروں کی مدد سے نادہندہ ویگن کو رائیونڈ روڈ پر ڈھونڈنکالا اور پولیس رسپانس یونٹ کو موقع پر بھجوا کرنادہندہ ویگن کو بند کروایا گیا۔ مذکورہ ویگن مالک نے سیف سٹی کی کارروائی پرتمام 10چالان کا جرمانہ 7500روپے بینک آف پنجاب میں جمع کروادیاہے۔ یاد رہے کہ قانون کے مطابق ای چالان کی ادائیگی تک نادہندہ گاڑیاں اور بائیکس پولیس کی تحویل میں بندرکھی جاتی ہیں۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی قسم کی زحمت سے بچنے کے لئے ای چالان کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں۔شہری اپنے قوی شناختی کارڈ پررجسٹرڈ سواری کے ای چالان چیک کرنے کیلئے سیف سٹی زتھارٹی کے آن لائن پورٹل ( EChallan.PSCA.GOP.PK ) پر وزٹ کرسکتے ہیں جہاں سے وہ اپنے چالان کا پرنٹ بھی نکلوا سکتے ہیں ۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ای چالان بینک آف پنجاب کی صوبہ بھر میں تمام شاخوں میں ادا کیے جا سکتے ہیں۔

***

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *