سیف سٹیز اتھارٹی اورنیشنل بنک آف پاکستان کے مابین الیکٹرانک چالان کی ادائیگی بارے معاہدہ طے پا گیا

01 Dec 2018

psca-nbp

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر144
الیکٹرانک چالان منصوبے میں اہم پیش رفت
سیف سٹیز اتھارٹی اورنیشنل بنک آف پاکستان کے مابین الیکٹرانک چالان کی ادائیگی بارے معاہدہ طے پا گیا
شہری17دسمبر سے صوبہ بھر میں نیشنل بنک آف پاکستان کی تمام شاخوں میں ای چالان کا جرمانہ ادا کرسکیں گے
چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور نیشنل بنک آف پاکستان کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ شاہد سعید کی قربان لائن ہیڈکوارٹر میں ملاقات
شہریوں کی سہولت کیلئے ای چلان جمع کروانے کیلئے جلدموبائل ایپ متعارف کروائی جائے گی: ترجمان
بینک آف پنجاب کی تمام شاخوں میں ای چالان پہلے ہی جمع کروائے جا رہے ہیں: ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

لاہور01 دسمبر:۔۔۔

لاہور میں الیکٹرانک چالان منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اورنیشنل بنک آف پاکستان کے مابین الیکٹرانک چالان کی ادائیگی بارے معاہدہ طے پا گیا۔ شہری17دسمبر سے صوبہ بھر میں نیشنل بنک آف پاکستان کی تمام شاخوں میں ای چالان کا جرمانہ ادا کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اورنیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ وچیف انفارمیشن آفیسر شاہد سعید کی قربان لائن ہیڈکوارٹر میں ملاقات ہوئی۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف فنانشل آفیسر نثار احمد چیمہ، نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر وائس پریزیڈنٹ اور ریجینل ہیڈمحمد سلیم طاہر، وائس پریزیدنٹ اور ڈویلپمنٹ ہیڈعامر مقبول اور سافت وئیر ڈویلپر مہر مہران خان بھی اس موقع پرموجود تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ای چلان جمع کروانے کیلئے جلدموبائل ایپ متعارف کروائی جائے گی۔ نیشنل بنک آف پاکستان اے ٹی ایم کے ذریعے ای چالان کی ادائیگی کیلئے جلد انتظامات مکمل کرے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ بینک آف پنجاب کی تمام شاخوں میں ای چالان پہلے ہی جمع کروائے جا رہے ہیں۔ شہری اپنے شناختی کارڈ نمبر پر ہونے والے ای چالان آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے شہری Echallan.PSCA.GOP.PKپر وزٹ کریں ۔
*****

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *