عالمی شہرت یافتہ اداکار وہدایت کارعثمان پیرزادہ کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد

03 Dec 2018

23

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر146

عالمی شہرت یافتہ اداکار وہدایت کارعثمان پیرزادہ کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد
سیف سٹیز میں آکرخوشگوار حیرت کا شکار ہوں؛ایسا جدید منصوبہ دنیا بھر میں نہیں دیکھا: عثمان پیرزادہ
پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے سیکورٹی صورتحال میں بہتری اشد ضروری ہے:عثمان پیرزادہ
چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے ادارے بارے بریفنگ دی؛چیف ایڈمنسٹریشن محمد کامران خان بھی ہمراہ

لاہور03دسمبر:۔۔۔
عالمی شہرت یافتہ اداکار وہدایت کارعثمان پیرزادہ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے انہیں ادارے کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر عثمان پیرزادہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی میں آکرخوشگوار حیرت کا شکار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا جدید منصوبہ دنیا بھر میں نہیں دیکھا۔ عثمان پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے سیکورٹی صورتحال میں بہتری اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانا ہو گا۔ عثمان پیرزادہ کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ معروف اداکار نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے سیف سٹیز پراجیکٹ بارے اپنے جذبات کا اظہار خصوصی میسج ریکارڈ کرواکر کیا۔ چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے معزز مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔

***

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *