پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے سٹاف ممبر ہارون مسیح کی بہترین کارکردگی

07 Dec 2018

1

بہ تسلیمات تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر

ہینڈآوٹ نمبر150

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے سٹاف ممبر ہارون مسیح کی بہترین کارکردگی
64ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2018میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا
ہارون مسیح نے 74کلوگرام کیٹگری میں تین مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
نیشنل ریسلنگ چیمئن شپ میںآرمی ، ریلوے اور ہائیر ایجوکیشن کے پہلوانوں کو زیر کیا
مینیجنگ ڈائریکٹر ملک علی عامر ، چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان ، ڈی آئی جی کامران خان کی مبارکباد
ہارون مسیح نے کم وقت اور محدود وسائل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا: کوچ شبیر حسین
سیف سٹیز اتھارٹی ہارون اور دیگر اتھلیٹس کو مکمل سپورٹ فراہم کرتی رہے گی: ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی

لاہور 07دسمبر:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے سٹاف ممبر ہارون مسیح نے 64 ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2018میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ ملتان میں ہونے والی نیشنل ریسلنگ چیمئن شپ میں سیف سٹیز اتھارٹی کے ہارون مسیح نے 74کلوگرام کیٹگری میں حصہ لیا جہاں لگاتار تین مقابلے جیت کر انہوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ہارون مسیح نے چیمپئن شپ میںآرمی ، ریلوے اور ہائیر ایجوکیشن کے پہلوانوں کو زیر کیا۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ملک علی عامر ، چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور ڈی آئی جی کامران خان نے عمدہ کارکردگی پر اتھلیٹ کو شاباش دی اور اعزازیے کا اعلان کیا ہے۔ ریسلنگ کے پولیس کوچ شبیر حسین کا کہنا ہے کہ ہارون مسیح نے کم وقت اور محدود وسائل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آئیندہ بھی ادارے کیلئے انعامات سمیٹے گا۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا کہ اتھارٹی ہارون اور دیگر اتھلیٹس کو مکمل سپورٹ فراہم کرتی رہے گی اور عمدہ کارکردگی کے حامل ملازمین کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *