اوورسپیڈنگ کرنے والی گاڑیاں سیف سٹی سکرینز پر سپیڈ الرٹ دیکھ سکیں گی

15 Dec 2018

outside-night

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر۔
ہینڈ آوٹ نمبر 156

اوورسپیڈنگ کرنے والی گاڑیاں سیف سٹی سکرینز پر سپیڈ الرٹ دیکھ سکیں گی
مقررہ حد رفتار سے تجاوز کرنے والی گاڑیوں کا نمبر،موجودہ رفتاراور مقرر حد رفتا ر فورا دیکھایا جائیگا۔
حدرفتار کی خلاف ورزی پربذریعہ ای چالان جرمانے کی سلیپ بھی گھروں پر بھیجی جارہی ہے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی

لاہور15دسمبر:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ریڈسگنل ، ون وے ،لین اور اووسپیڈنگ کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کے بعد ایک اور اہم قدم لیا ہے سیف سٹیز حکام کے نے حد رفتار کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی نشاندہی وی ایم ایس سکرینز پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شہر کی مختلف شاہراوں پر لگی سکرین پر خلا ف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کا نمبر اور رفتارکو ظاہر کیا جائیگا جن پر مقررہ حد رفتار سے تجاوز کرنے والی گاڑیوں کا نمبر،موجودہ رفتاراور مقررہ حد رفتا رکی خلاف ورزی وی ایم ایس سکرینز پر ظاہر ہوگی ۔اوورسپیڈنگ کرنے والی گاڑیاں بھی سکرینز پر سپیڈ الرٹ دیکھ سکے گی ۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہری مقررہ حدرفتارتجاوز کرنے سے اجتناب کریں ۔حدرفتار کی خلاف ورزی پربذریعہ ای چالان جرمانے کی سلیپ گھروں پر بھی بھیجی جارہی ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *