لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کے احکامات پر عمل درآمد ؛ سیف سٹی اتھارٹی میں 3 اہم اجلاس

15 Dec 2018

omc-from-top-1

 

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور

میڈیا مینیجر

ہینڈ آوٹ نمبر 155

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کے احکامات پر عمل درآمد ؛ سیف سٹی اتھارٹی میں 3 اہم اجلاس

چیف آپریٹنگ آفیسرسیف سٹیز، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سی ٹی او، چیف انجینئر ایل ڈی ااورڈائریکٹرمحکمہ قانون کی اجلاسوں میں شرکت

عدالت عالیہ کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے تمام اداروں سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں: اکبر ناصر خان

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سامنے محفوظ پیدل گزرگاہ کا پلان 2 روز میں تیار ہو گا: چیف انجینئر ایل ڈی اے

غیرقانون رکشہ چنگ چی کے خلاف سیکرٹری آر ٹی اے اور ایل ٹی سی بھرپور کارروائی کرے گی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ شفیع

بابر یو ٹرن کے غلط استعمال کی روک تھام اور قوانین کی پابندی یقینی بنائی جائے گی: سی ٹی اوکیپٹن (ر)ملک لیاقت علی

ای چالان کی سمری محکمہ داخلہ کو بھیجی جاچکی ہے؛ ڈائریکٹرمحکمہ قانون رابیہ لطیف

فنانس ڈیپارٹمنٹ کی اجازت پر آن لائن ای چالان کی وصولی شروع کردی جائیگی۔چیف آپریٹنگ آفیسراکبرناصر خان

لاہور 15 دسمبر: ۔۔۔۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کے احکامات پر عمل درآمد کے سلسلے میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں 3 اہم اجلاس منعقد ہوئے اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسرسیف سٹیزاتھارٹی اکبر ناصر خان، سیکرٹری ٹرانسپورٹ بابر شفیع، سی ٹی اوکیپٹن(ر)ملک لیاقت علی ، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین ،ڈائریکٹرمحکمہ قانون رابیہ لطیف اور ٹیکنیکل ٹیمز کے ممبران نے اجلاسوں میں شرکت کی۔اجلاسوں میں عدالت عالیہ کے احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عدالت عالیہ کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے تمام اداروں سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کے احکامات کی روشنی میں ای چالان کی آن لائن ادائیگی پربھی پیش رفت ہوئی ہے آن لائن ای چالان جمع کروانے کے لیے انٹرنیٹ پیمنٹ کمپنیز نے سیف سٹی اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی اجازت پر آن لائن ای چالان کی وصولی شروع کردی جائیگی جبکہ ڈائریکٹرمحکمہ قانون رابیہ لطیف کا کہنا تھا کہ ای چالان کی سمری محکمہ داخلہ کو بھیجی جاچکی ہے۔جبکہ دوسری جانب چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سامنے محفوظ پیدل گزرگاہ کا پلان 2 روز میں تیار ہو جائیگا۔فنڈز کے حصول کے لیے تجاویز عدالت میں بھی پیش کی جائیگی اس کے علاوہ پی آئی سی کے سامنے یو ٹرن کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے ٹائر بسٹر لگانے کی تجویزپر عملدرآمد کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے سے منظوری لی جائیگی جبکہ شاہ کام چوک پر ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کے لئے 8ملین کا پی سی ون تیارہے جس کاتقریبا75فیصدکام پرائیویٹ سوسائیٹز کریں گی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ شفیع بابر نے کہناتھاکہ غیرقانون رکشہ چنگ چی کے خلاف سیکرٹری آر ٹی اے اور ایل ٹی سی بھرپور کارروائی کرے گی جبکہ سی ٹی اوکیپٹن (ر)ملک لیاقت علی نے یو ٹرن کے غلط استعمال کی روک تھام اور قوانین کی پابندی یقینی بنانے کا عائد کیا ہے۔

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *