پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی تاریں اور بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

07 Jan 2019

omc-from-top-1

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر۔

ہینڈ آوٹ نمبر 167

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی تاریں اور بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

سات رکنی گرو ہ مختلف مقامات سے تاریں اور بیٹریاں چوری کرنے میں ملوث تھا

گروہ کے خلاف مختلف تھانوں میں 12مقدمات درج کروا دیے ۔ترجمان سیف سٹی

حکام کی جانب سے متعلقہ ایس ایچ او ز کو بہترین کارروائی پر شاباش ۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

لاہور07جنوری :۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی تاریں اور بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ گرفتارکرلیا گیا7 رکنی گرو ہ مختلف مقامات سے تاریں اور بیٹریاں چوری کرنے میں ملوث تھاگروہ نے مسلم ٹاون،فیصل ٹاون ،غالب مارکیٹ اور شاہدرہ کے علاقوں میں وارداتیں کیں۔پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے گروہ کے خلاف مختلف تھانوں میں 12مقدمات درج کروا دیے 7رکنی گروہ کو حراست میں لیکر عدالتی کارروائی کے چالان جمع کروائے جاچکے ہیں۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سیف سٹی حکام کی جانب نے متعلقہ ایس ایچ او زکو بروقت کارروائی میں عمل لاتے ہوئے سرغنہ گروہ کو گرفتار کرنے پر شاباش دی گئی اور ان مزید کہنا تھا کہ شہر میں امن وامان یقینی بنانے کے لیے سیف سٹی کے کیمروں سے 24گھنٹے نگرانی کا عمل جاری ہے ۔شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال یامشکوک سرگرمیوں کی اطلاع 15پر دیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *