قصورسیف سٹی پراجیکٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

08 Jan 2019

omc-from-top-1

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر

ہینڈآوٹ نمبر168

قصورسیف سٹی پراجیکٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری 

نوماہ میں قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر13ہزار 606کیسزرپورٹ، 31ایف آئی آر درج ہوئیں، 945 مشکوک گاڑیوں کو بند کیا گیا

سیف سٹی پراجیکٹ کے باعث رسپانس ٹائم میں 15منٹ تک بہتری آئی۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

لاہور08جنوری:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈآفس لاہور نے قصورسیف سٹی پراجیکٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی رپورٹ کے مطابق 9 ماہ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر13ہزار 606کیسزرپورٹ جبکہ31ایف آئی آر درج ہوئیں۔ 3394مشتبہ افراداور2836مشکوک گاڑیوں کومحافظ فورس کے ذریعہ چیک کروایا گیا اورقصور پولیس کے ذریعے 945 مشکوک گاڑیوں کو بند کیا گیا۔قانون شکنی اورغیر نمونہ نمبر پلیٹس پر3648افراد کے چالان کیے گئے؛1413کووارننگ نوٹس جاری کیے گئے جبکہ15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر1لاکھ 46ہزار895کالز موصول ہوئیں،8370پر کیسز بنائے گئے1لاکھ 33ہزار 887غیر ضروری کالز کی گئیں۔پولیس تفتیشی افسران کو 56کیسز میں ڈیجٹیل ویڈیو شواہد فراہم کیے گئے جبکہ قصور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 17ریلیاں و احتجاج کوبھی مانیٹر کیا گیا قصورپولیس اور ٹی ایم اے کی مدد سے1110 غیر قانونی تجاوزات ہٹوائی گئیں ترجمان پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے باعث محافظ فورس،ٹریفک پولیس اورپولیس سٹیشن کے رسپانس ٹائم میں 15منٹ تک بہتری آئی

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *