سابق کپتان انضمام الحق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی برینڈ ایمبیسڈر بن گئے

10 Jan 2019

asd

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر

ہینڈآوٹ نمبر170

 سابق کپتان انضمام الحق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی برینڈ ایمبیسڈر بن گئے

چیف سلیکٹرقومی کرکٹ ٹیم و سابق کپتان انضمام الحق کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سیف سٹی پراجیکٹ کا کلیدی کردار ہے: انضمام الحق

اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان میں اس قدر جدید اور بہترین انداز میں سرویلنس جاری ہے: انضمام الحق

اتھارٹی میں میرٹ کی بنیاد پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا: ڈی آئی جی کامران خان 

لاہور10جنوری:۔۔۔

سابق کپتان انضمام الحق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی برینڈ ایمبیسڈر بن گئے چیف سلیکٹرقومی کرکٹ ٹیم و سابق کپتان انضمام الحق کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیاایم ڈی سیف سٹیز علی عامر ملک اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے سابق کپتان انضمام الحق کا استقبال کیا۔چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے قومی کھلاڑی کو اتھارٹی کی ایمبیسڈر کیپ پیش کی ۔اس موقع پر سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھاکہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سیف سٹی پراجیکٹ کا کلیدی کردار ہے ۔ پراجیکٹ کو دنیا بھر میں متعارف کروانے میں کردار ادا کریں گے۔اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان میں اس قدر جدید اور بہترین انداز میں سرویلنس جاری ہے ۔ چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر ڈی آئی جی محمد کامران خان کا سابق کپتان کو سیف سٹی پراجیکٹ بارے بریفنگ دیتے کہنا تھا کہ اتھارٹی میں میرٹ کی بنیاد پرآئی ٹی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا ۔پراجیکٹ میں 25فیصد خواتین فرائض سرانجام دے رہی ہیں اس موقع پرسابق کپتان انضمام الحق کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیاانضمام الحق کواتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ اورایمبیسڈر کیپ تحفے میں بھی دی گئی۔

***

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *