کراچی میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی طرز پر 15ایمرجنسی ہیلپ لائن کے قیام کیلئے اہم پیش رفت

12 Jan 2019

omc

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈ آوٹ نمبر 172

کراچی میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی طرز پر 15ایمرجنسی ہیلپ لائن کے قیام کیلئے اہم پیش رفت
آئی جی سندھ کے حکم پر ایس ایس پی پیر محمد شاہ کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں 15ایمرجنسی کنٹرول سینٹر کا دورہ
کراچی میں جدید طرز پر 15ایمرجنسی ہیلپ لائن اور کنٹرول سینٹر کے قیام بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی
کراچی کو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے تجربے سے مستفید ہوں گے: یس ایس پی پیر محمد شاہ
پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کی تیاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی:چیف آپریٹنگ آفیسر
اس سے قبل پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، کوئٹہ اور پشاور سی سٹی پراجیکٹ کیلئے بھی تکنیکی راہنمائی فراہم کر چکی ہے: ترجمان سیف سٹیز

لاہور 12 جنوری:۔۔۔
کراچی میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی طرز پر 15ایمرجنسی ہیلپ لائن کے قیام کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کے حکم پر ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں 15ایمرجنسی کنٹرول سینٹرکا دورہ ۔آپریشن کمانڈر کامران ظفر نے انہیں کراچی میں جدید طرز پر 15ایمرجنسی ہیلپ لائن اور کنٹرول سینٹر کے قیام بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے پنجاب سیف سٹی حکام سے مشاورت کی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کی تیاری کے حوالے سے بریف کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے تجربے سے مستفید ہوں گے۔ چیف آپریٹنگ آفیسراکبر ناصر خان نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کی تیاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، کوئٹہ اور پشاور سی سٹی پراجیکٹ کیلئے بھی تکنیکی راہنمائی فراہم کر چکی ہے۔
***

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *