وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق تین بڑے شہروں راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں پراجیکٹ کا آغاز ہو رہا ہے

05 Feb 2019

outside-night

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔

میڈیا مینیجر۔

ہینڈ آوٹ نمبر180

وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق تین بڑے شہروں راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں پراجیکٹ کا آغاز ہو رہا ہے

سیف سٹی پراجیکٹ تکمیل کے بعد پنجاب گورنمنٹ کے بجٹ پر منتقل ہو جائے گا۔ترجمان

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو حکومتی فنڈز کی فراہمی میں تعطل نہیں ہوا

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو مکمل حکومتی راہنمائی و امداد حاصل ہے۔ترجمان

تنخوا ہوں سمیت تمام اخراجات حکومت پنجاب کے مختص کردہ بجٹ سے ہی دیے جائیں گے: ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی

لاہور5 فروری:۔۔۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا حکومتی فنڈز کی فراہمی میں تعطل کی خبر غلط قراردیتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو مکمل حکومتی راہنمائی و امداد حاصل ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق تین بڑے شہروں راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں پراجیکٹ کا آغاز ہو رہا ہے ۔حکومتی راہنمائی سے دو چھوٹے شہروں ننکانہ صاحب اور شیخو پورہ میں بھی سیف سٹی سینٹر بنا رہے ہیں۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو حکومتی فنڈز کی فراہمی میں تعطل کی خبر درست نہیں ۔یہ امر باعث فخرہے کہ حکومت کی خود انحصاری کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ۔سیف سٹی پراجیکٹ تکمیل کے بعد پنجاب گورنمنٹ کے بجٹ پر منتقل ہو جائے گا۔سیف سٹی منصوبہ ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری اور ماحولیاتی تحفظ میں بھی معاون ثابت ہو رہا ہے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی راہنمائی کیساتھ ادارہ فنڈزکے حصول میں مددگار ہے ۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ تنخوا ہوں سمیت تمام اخراجات حکومت پنجاب کے مختص کردہ بجٹ سے ہی دیے جائیں گے۔

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *