پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاوالدین کے42 رکنی آفیسرزکے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

07 Feb 2019

1

بہ تسلیمات تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور ۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر182

پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاوالدین کے42 رکنی آفیسرزکے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
افسران کا سیف سٹیز منصوبے میں گہر ی دلچسپی کا اظہار؛ سکیورٹی انتظامات کیلئے پراجیکٹ کو نہایت موثر قرار دیا
چیف آپریٹنگ آفیسراکبر ناصر خان نے وفد کو پراجیکٹ بارے بریفنگ دی ؛

لاہور07فروری:۔۔۔

پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاوالدین کے 42 رکنی آفیسرز وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصرخان نے وفد کو پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی ۔ رینجرزکے پروموشن کیلئے زیر تربیت افسران کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر اور ویڈیو کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔ وفد کو کیمروں کی مانیڑنگ، ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ رینجرز وفد کو سکیورٹی کی صورتحال میں سیف سٹیز منصوبے کی افادیت بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر دورہ پر آئے افسران نے سیف سٹیز پراجیکٹ میں گہر ی دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کے شرکاء نے کہا کہ ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل دید ہے۔ رینجرزافسران نے موجودہ حالات میں سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹ کو نہایت موثر قرار دیا۔ دورے کے اختتام پر وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *