ملٹری پولیس سکول ڈی آئی خان کے23 رکنی آفیسرزکے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

18 Feb 2019

1

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور ۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر190

ملٹری پولیس سکول ڈی آئی خان کے23 رکنی آفیسرزکے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
چیف ایڈمن آفیسرمحمد کامران خان نے ادارے بارے بریفنگ دی
وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کال سینٹر،ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا
امن و امان کے قیام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رہنمائی کیلئے منصوبہ نہایت اہم ہے: وفد کے شرکاء
سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید انفراسٹرکچر اور نوجوان عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل تعریف ہے: ملٹری پولیس افسران

لاہور18فروری:۔۔۔

ملٹری پولیس سکول ڈیرہ اسماعیل خان میں زیربیت23 رکنی افسران کے وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ زیر تربیت افسران کے وفدکو چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرمحمد کامران خان نے بریفنگ دی۔ وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کال سینٹر اورڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔ ملٹری پولیس کے زیر تربیت افسران کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔ یاد رہے کہ سیف سٹیز پراجیکٹ کا دورہ سکیورٹی اداروں کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملٹری پولیس افسران کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رہنمائی کیلئے منصوبہ نہایت اہم ہے۔ وفد کے شرکاء نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید انفراسٹرکچر اور نوجوان عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل تعریف ہے۔ دورے کے اختتام پر دونوں اداروں کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔
*

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *