زیر تربیت سنیئرانسپکٹرز کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

04 Mar 2019

1

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور ۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر194

27 رکنی زیر تربیت سنیئرانسپکٹرز کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرمحمد کامران خان کی ڈی ایس پی ایڈوانس کلاس کورس کے افسران کوبریفنگ
سیف سٹیز پراجیکٹ کا دورہ سکیورٹی اداروں کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے۔افسران
سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید انفراسٹرکچر اور نوجوان عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل تعریف ہے: پولیس افسران

لاہور04مارچ:۔۔۔

سنیئرانسپکٹرز سے ڈی ایس پی ایڈوانس کلاس کورس کے زیر تربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اس موقع پر 27 رکنی وفد کو چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے پراجیکٹ بارے بریفنگ دی وفد کو سنٹرکے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کال سینٹر،ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔اس کے علاوہ وفد کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم ،ملٹی میڈیا مانیٹرنگ اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔اس موقع سنیئرانسپکٹرز سے ڈی ایس پی ایڈوانس کلاس کورس کے زیر تربیت افسران کا کہناتھا کہ سیف سٹیز پراجیکٹ کا دورہ سکیورٹی اداروں کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے۔امن و امان کے قیام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رہنمائی کیلئے منصوبہ نہایت اہم ہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید انفراسٹرکچر اور نوجوان عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل تعریف ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *