پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مددسے کار چور گروہ گرفتار

05 Mar 2019

omc

بہ تسلیمات دفتر تعلقات عامہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآؤٹ نمبر 195

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مددسے کار چور گروہ گرفتار
گروہ 10سے15 لگژری گاڑیاں چوری میں ملوث،AVLS، CIA سمیت مختلف تھانوں کو مطلوب تھا
ملزمان وارداتوں کے لیے مہران کار استعمال کرتے اورہر ہفتے نمبربھی تبدیل کرتے تھے
کاہنہ کے قریب سیف سٹی کے وہیکل ٹریکنگ سنٹر نے PRU کے ذریعے ملزمان کوگرفتار کروایا
سیف سٹیز اتھارٹی شہر کو محفوظ بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے ہوئے ہے: ترجمان

5مارچ :2019

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے کار چور گروہ کو گرفتار کرلیا گیاگروہ 10سے15 لگژری گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث تھا۔ کار چور گروہ AVLS، CIA سمیت مختلف تھانوں کو مطلوب تھا ۔گروہ وارداتوں کے لیے مہران کارکا استعمال اور قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے ہر ہفتے نمبر بھی تبدیل کرلیتے تھے۔تفتیشی اداروں کی درخواست پر گاڑی اور گروکی معلومات اتھارٹی نے اپنی سرویلنس ٹیمز کو فراہم کیں ۔ سیف سٹی کے وہیکل ٹریکنگ سنٹر نے گروہ کے طریقہ واردات اور راستوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد کاہنہ کے قریب گاڑی کیمروں میں نظر آتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے گروہ کو PRU کے ذریعے گرفتار کروایا ۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کاکہنا تھاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی شہر کو محفوظ بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے ہوئے ہے:

***

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *