معروف لوک گلوکارعارف لوہار کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

11 Mar 2019

3

بہ تسلیمات دفتر میڈیا سنٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور۔
میڈیا مینیجر
ہینڈآوٹ نمبر198

معروف لوک گلوکارعارف لوہار کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانا ہو گا: عارف لوہار
ایسا جدید منصوبہ مغربی ممالک میں بھی نہیں دیکھا؛یہاں نوکری نہیں بلکہ مشنری جذبے سے کام کیاجا رہاہے : عارف لوہار
تمام قوم کو آپ پر فخر ہے کہ آپ پاکستان کو محفوظ بنا رہے ہیں:عارف لوہار کا پولیس کمیونکیشن افسران سے خطاب

لاہور11مارچ:۔۔۔
معروف لوک گلوکار عارف لوہار نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر اکا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے انہیں ادارے بارے بریفنگ دی اور اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا ۔ اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر میں پولیس کمیونیکیشن افسران سے خطاب میں عارف لوہار کا کہنا تھا کہ تمام قوم کو آپ پر فخر ہے کہ آپ پاکستان کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا جدید منصوبہ مغربی ممالک میں بھی نہیں دیکھا اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانا ہو گا۔ لوک گلوکارنے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں سیف سٹی میں نوکری نہیں کر رہے بلکہ ایک عظیم مشن پر ہیں۔ آپ پاکستان کے بچوں ،بزرگوں اور جوانوں کی حفاظت جیسا عظیم کام کرر ہے ہیں جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ عارف لوہار نے پولیس کمیونیکیشن افسران کو صوفیانہ کلام’پیر دی جنگی جی‘ ‘ گا کر سنایا۔ لوک گلوکارنے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت کی اور سیف سٹیز پراجیکٹ بارے اپنے جذبات کا اظہار خصوصی میسج ریکارڈ کرواکر کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسراکبر ناصر خان نے معزز مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔
***

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *